Breaking

Friday, January 10, 2020

قدرت کا قانون

Law of attraction.
قدرت کا اور اس کائنات کا اس دنیا کے لیے ایک قانون ہے Law of Attraction ۔ اس قانون کے مطابق جب ہم اپنے زہن میں کچھ سوچتے ہیں تو ہمارے زہن سے اس مخصوص سوچ کی ایک خاص قسم کی شعائین نکلتی ہیں جو کائنات سے اس سوچ کی چیزوں کو Attract کرتی ہیں۔ جتنی ہماری سوچ طاقت ور ہو گی، اتنا ہی اس میں Attraction power زیادہ ہو گی اور وہ اپنی من پسند چیزیں زیادہ Attract کرے گی۔ مطلب ہم جو سوچیں گے وہ Attract ہو گا۔ قدرت نے ہماری سوچ میں یہ تاثیر رکھی ہے۔
اگر یہ اتنا آسان ہے تو سب لوگ سب کچھ چاہتے ہوے بھی حاصل کیوں نہیں کر لیتے ؟؟
مسئلہ یہاں ہے کہ ہم چاہتے کچھ اور ہیں لیکن سوچتے کچھ اور ہیں۔ جیسا کہ ہم چاہتے ہیں ہمیں اچھی نوکری ملے، لیکن سوچتے ہم ہر وقت یہ رہتے ہیں کہ پتا نہیں اچھی نوکری ملے گی بھی یا نہیں؟ آجکل کہاں ملتی ہیں نوکریاں بغیر سفارش کے۔۔۔ مجھے آج تک کبھی اچھی نوکری نہیں ملی۔۔۔ میرے نصیب میں ہی نہیں ہے نوکری۔۔۔ دھکے کھانا قسمت ہے میری۔۔۔۔
اب غور کریں تو Law of Attraction کے مطابق ہم سوچ ہی بری قسمت اور منفی چیزوں کو رہے ہیں تو پھر Attract بھی انہی چیزوں کو کریں گے نا۔ ہم 99 فیصد وقت اپنے زہن میں وہ سوچ رہے ہوتے ہیں جو ہم نہیں چاہتے۔ اور جو چاہتے ہیں اسے اپنے زہن میں سوچتے نہیں !!
اگر ہم منفی سوچ کو مثبت سوچ سے بدل لیں تو ہم اپنی چاہت کو Attract کر سکتے ہیں۔
اللہ پاک نے بھی یہی فرمایا کہ
"مجھے جیسا گمان کرو گے ویسا ہی پاو گے"۔

No comments:

Post a Comment