*💫✍ #اولاد_کـــی_تربیـــت*
*جگنـــــو ٹــــــی وی📡*
*⬅️قســـط نمبـــر 07*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍بچپـــن کـــی اہمیـــت👶👧*
*والدین کو بچپن ہی سے ان کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنی ہے کیونکہ بچپن کا زمانہ زمین 🛣کی مانند ہوتا ہے جس میں انسان جو اچھے اخلاق اور اعلیٰ صفات یا گندی عادات اور غلط روایات 👹کا بیج کاشت کرتا ہے مستقبل میں اسی کا پھل اسے حاصل ہوتا ہے، اسی زمانہ میں انسانی عقل نشوونما⚡ پاتی ہے اسی مرحلے میں احساسات جنم لیتے ہیں، استعداد پیدا ہوتی ہے، میلان طبع کی حدیں مقرر ہوتی ہیں، انسانی زندگی کا یہ مرحلہ خالی کتاب📚 کی مانند ہوتا ہے جس میں انسان اپنے حادثات اور نت نئی پیش آمدہ باتیں لکھتا🌀 ہے۔ اس زمانہ میں اگر بچے میں خیر کا بیج بویا گیا تو وہ آگے جا کر ثمرات لاتا👏🎊 ہے تھوڑی سی محنت اور توجہ سے یہ سلسلۂ فیض و نفع آخرت تک جاری رہتا ہے بشرطیکہ والدین پر امید ہو کر اس بیڑے کو اٹھائیں کیونکہ*
*💥نہیـــں ہے نا امیــــد اقبال اپنــــی اس کشــــت ویــــراں سے*
*ذرا نــــم ہو تــــو یہ مٹــــی بــــڑی زرخیــــز ہے ساقــــی*
*💦ہر بچہ اپنے بچپن سے گزرتا ہوا زندگی کے رواں دواں قافلے میں شامل ہوتا ہے اور جوان👱 ہو کر سماج کی مختلف اکائیوں کی شکل میں سامنے آتا ہے کوئی امیر ہوتا ہے تو کوئی غریب، کوئی قاتل ہوتا ہے تو کوئی مقتول، اور کوئی فسادی و فتنہ پرور 🤴🧛♂🦹♂بن کر ابھرتا ہے تو کوئی ھادی اور مصلح بن کر، کوئی عزتوں کا لٹیرا بن کر سامنے آتا ہے تو کوئی عزتوں کا محافظ، کوئی دوپٹے چھیننے والا بنتا ہے تو کوئی آنچل اوڑھانے والا، کوئی دوسروں کے پیٹ میں پنجے گاڑنے اور منہ سے نوالہ چھیننے والا بنتا ہے تو کوئی غریب پرور بن کر سامنے آتا🧔💂👨🎓👨🏫👨🎨 ہے۔ ہر قوم کے ملک اور مستقبل کا دار و مدار اس کے ایمان دار، ہونہار، خدا ترس عدل گستر اور بندہ پرور بچوں پر ہوتا ہے آج کے بچے کل کے معمار یا تخریب کار ہیں بچوں کو نظر انداز کر کے کوئی قوم کامیاب🌈 ہو سکتی ہے نہ کوئی ملک۔*
*دعـــاؤں کا طلبـــگار*
*┄┅════❁🌿🍃☘❁════┅┄*
*💥 Jugnu TV 📡💥*
*📱 +923005714320*
•°🔮°•°•🍃♦🔮♦🔮•°•°🔮•°
●❯───────────────❮●
Tuesday, January 21, 2020
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment