Breaking

Friday, January 10, 2020

آپ کیا کرتے ہیں

#تعلیم #یافتہ #نوکر اور #ان_پڑھ #کاروباری

" آپ کیا کرتی ہیں ؟ "

بچوں کے ایڈمیشن کے لئے سکول آنے والی محترمہ سے سوال ۔۔۔

" 17 گریڈ کی جاب ہے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اور M.Phil بھی کر رہی ہوں "

کس سبجیکٹ میں ؟؟

میرا اگلا سوال تھا

" #بزنس_ایڈمنسٹریشن میں ۔۔۔"

گڈ ہوگیا مگر Business_Administration# میں اس ایم فل کا کیا فائدہ جس میں 16 سال گذارنے کے بعد بھی جاب ہی کی جائے ۔۔

آپ اگر  نانبائی سے خوانچہ فروش تک ، دوکاندار سے فیکٹری مالکان تک اور موچی سے  انڈسٹریلسٹ تک کی بائیو گرافی دیکھیں تو %98 کے پاس بزنس ایجوکیشن نہیں لیکن وہ اپنی فیلڈ کے مشاق کھلاڑی ہیں ۔۔

ہمارے تعلیمی #سسٹم کا #المیہ یہ ہے کہ یہاں بزنس میں P.hd کرنے والا بھی نوکر بننے کو ترجیح دیتا ہے اور اسی کو ہی معراج سمجھا جاتا ہے۔۔

بزنس کی #ڈگریاں #اٹھائے ہزاروں لوگ نوکریاں تلاش کر رہے ہیں اور جن کو بزنس کرنا آجاتا ہے انہیں کسی #ڈگری کی #ضرورت نہیں رہتی ۔۔

میرا بس چلے تو اس قوم کے ہر پیروجوان کے ہاتھوں میں چائنہ کے ماوزے تنگ کی طرح بیلچہ پکڑا دو ں اور حکم کروں کہ اسی سے ہی اپنی کامیابیاں تلاشئیے لیکن کیا کریں اس سسٹم کا جس میں ہمیں نوکروں کا ریوڑ مل رہا ہے ، معرکہ آرا ذہن نہیں ۔۔

کاش ! #تعلیمی_اداروں میں بزنس #پڑھانے کی #بجائے #پریکٹیکلی بزنس سکھایا جائے اور #اسائنمنٹس دے کر کام لیا جائے تاکہ اس قوم کو پڑھے لکھے بزنس مین ملیں ان پڑھ کاروباری نہیں ۔

No comments:

Post a Comment